لکی مروت؛ پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دہشتگرد مارا گیا
ہلاک دہشت گرد بم حملوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس
ڈی آئی خان: لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تھانہ نورنگ کی حدود میں مرمنڈاعظم نامی علاقے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مرنے والا دہشت گرد بم حملوں اور دہشت گردی کی مختلف ورادتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔